تربت ( نامہ نگار ) تربت یونیورسٹی میں شعبہ بلوچی کے طالب علم نور خان نزر کو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب تربت شہر میں ایک رہائشی کوارٹر (کندیل پلازہ) سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لاپتہ نور خان نزر بلوچی زبان میں شاعری کرتے ہیں اور ملا اسماعیل لبزانکی گل کے رکن ہیں۔