شالکوٹ ( نامہ نگاران ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین طالب علموں سمیت پانچ نوجوان جبری لاپتہ پانچ بازیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان میں شعبہ تعلیم کے طالب علم سید احمد شاہ ولد سید ظاہر شاہ کو یکم دسمبر کی رات تقریباً دس بجے پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
طالب علم کو بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے سے جبری لاپتہ کیا گیا۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ایک کالی شیشوں والی گاڑی سے مسلح افراد اترے اور نوجوان زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔
اسطرح شال سے قابض پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے رات گئے
طالب علم 17 سالہ ہیر بیار بلوچ ولد
محمد اسحاق اور 18 سالہ افضل ولد مہراب الدین ساکنان کلی سہراب خان قمبرانی شال کو چھاپہ مار کر انکے گھروں سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
ادھر مستونگ کے علاقے دشت، جلب گندان سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں ندیم کرد ولد مہیم خان کرد سکنہ جلب گندان اور فرید کرد ولد محمد رفیق کرد سکنہ ریلوے سوسائٹی کوئٹہ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دریں اثناء محمد یاسین ولد مسکان ،شبیق ولد محمد اسلم ساکنان شاپک، کیچ ، قدیر احمد ولد پھلین ،اکرم ولد تقصیر اور قدیر ولدلال ساکنان
سامی کیچ جو فورسز ہاتھوں 28 اگست 2025 کو
لاپتہ ہوئے تھے آج کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے ہیں ۔
