محکمہ کسٹم کے ملازم روڈ حادثے میں شدید زخمی ، حالت نازک

 


تربت(نامہ نگار ) محکمہ کسٹم کے ملازم اور گہنہ کے رہائشی قدیر موسیٰ بلوچ جمعرات کے روز تلار کے مقام پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جہاں ان کی موٹر سائیکل ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ان کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے۔ ان کو فوری طور پر دشت اسپتال منتقل کیا گیا بعد میں حالت نازک ہونے پر انہیں ٹیچنگ اسپتال تربت اور پھر کراچی ریفر کردیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق وہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post