عبدالوہاب کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے ماورائے عدالت قتل کردیا،بی وائی سی

 


پنجگور ( پریس ریلیز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے اپنے ایک بیان میں گذشتہ روز پنجگور سے برآمد ہونے والے ایک تشدد زدہ نعش کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ نعش عبدالوہاب ولد عبدالحکیم سکنہ پروم پنجگور کے رہائشی کی ہے جسے نومبر 2025 کوریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈز نے جبری طور پر لاپتہ کیا اور بعد ازاں ماورائے عدالت قتل کر دیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی ذرائع کے مطابق 33 سالہ وہاب کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور وہ اپنے گھر کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ جبری گمشدگی کے پورے مہینے کے بعد 04 دسمبر 2025 کو پنجگور کے علاقے پل آباد سے اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا تسلسل پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ان کے سپانسر شدہ ملیشیا گروپس کی طرف سے کئے جانے والے "مارو اور پھینک دو” کی پالیسی اور بڑھتے ہوئے ریاستی تشدد کی عکاسی کرتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post