تربت بالاچ بالی بازیاب، مزید ایک طالب علم جبری لاپتہ ،جھل مگسی 5 افراد اغوا

 


تربت ( نامہ نگار )  یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ بالی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد جمعہ کو بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

انہیں بدھ کی شام یونیورسٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے آپسر میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ بالاچ بالی کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت یونیورسٹی کے طلبہ اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں ریلی نکالی تھی، جبکہ کلاسوں کے بائیکاٹ کے ساتھ دو روز سے دھرنا بھی جاری تھا۔

اس کے علاوہ، بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم شہزاد منیر سکنہ کیچ، ہیرونک کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب سبزل روڈ کوئٹہ سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جھل مگسی  سکلیجی کے علاقے  سے 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات،
زرائع کے مطابق گاجان شوران واٹر چینل کی بندش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سکلیجی جانے والے افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ،انکا پیچھا کرنے والے افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انھیں پیچھے ہٹا دیا اور انھیں نامعلوم جگہ لے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post