پنجگور (نامہ نگار) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے تسپ میں پاکستانی فورسز نے دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ۔
جبری لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت شعور احمد ولد جان محمد اور ہمیس احمد ولد جان محمد کے نام سے ہواہے، جو پنجگور کے علاقے تسپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج دوپہر تقریباً 3 بجے قابض پاکستانی فورسز نے تسپ میں جان محمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے دونوں بیٹوں شعور احمد اور ہمیس احمد کو اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
اہلِ خانہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے بیٹوں پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے سول سوسائٹی پنجگور اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شعور احمد اور ہمیس احمد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔
