ڈھاڈر ( نامہ نگار ) ڈھاڈر میں امن و امان کی خراب صورتحال اور حالیہ ڈکیتی کے واقعات کے خلاف ہندو برادری کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ، آج ہندو برادری قرآنِ پاک اٹھا کر پرامن احتجاج کیا، جس کا مقصد امن، تحفظ اور انصاف کا مطالبہ کرنا ہے۔
اس احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں، سماجی شخصیات، تاجر تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرین نے کہاکہ مظلوم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
جاری احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔
واضح رہے گزشتہ رات
ڈھاڈر رندعلی بازار میں رات نو بجے کے قریب نامعلوم چوروں نے سرِعام ہندو برادری کی تین دکانوں کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
