شال سونا خان سے مستونگ کے دو افراد 18 روز سے پولیس کے غیر قانونی خفیہ ٹارچر سیل میں پڑے ہیں

 


شال (ویب ڈیسک)  شالکوٹ کے حدود سے مستونگ کے دو افراد پولیس کے ہاتھوں اٹھارہ روز سے جبر لاپتہ ہیں، جن کی تاحال کوئی خبر نہیں مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو مستونگ سے کوئٹہ جانے والے سعید احمد اور محمد طارق کو سونا خان کے قریب پولیس نے حراست میں لیکر  ان کی گاڑی سمیت  لے گئے جبکہ ان کے اہلِ خانہ کو سڑک پر اتار دیا گیا۔

اگلے روز اہلِ خانہ کو تھانہ شالکوٹ میں دونوں افراد کی غیر قانونی حراست کا علم ہوا، جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تھانے کے ایس ایچ او کو عدالت کی طرف وکیل کی  آمد کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی، جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر کے چھپا دیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق سعید احمد اور محمد طارق تاحال کوئٹہ پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں اور انہیں پولیس تشدد کے باعث شدید جانی خطرات لاحق ہیں۔ عدالتِ عالیہ میں دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران بھی متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام مختلف حیلے بہانوں سے کام لیتے ہوئے بازیابی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
اہلِ خانہ نے اعلیٰ عدلیہ، انسانی حقوق کے اداروں اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post