کوئٹہ ( نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی، تمبو میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا.
جھل مگسی کے علاقے میں بھوتانی خاندان دونوں فریقوں میں فائرنگ شروع تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
علاوہ ازیں حب دکان پر مسلح افراد کا حملہ، دکاندار عبد الرسول بلیدی زخمی
پیر بازار کے قریب مسلح افراد نے دکان پر گھس کر دکاندار عبدالرسول بلیدی پر چھریوں اور کلپوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں عبدالرسول شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
وڈھ ہندو تاجر پر قاتلانہ حملہ وڈھ بازار تین دن تک بند گزشتہ روز ناملعوم مسلح افراد کے فاٸرنگ سے وڈھ کے تاجر درشن کمار شدید زخمی ہوٸے تھے جن کو فوری طورپر کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔ واقع کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر وڈھ بازار میں مکمل شٹرڈون ہڑتال تمام کاروباری مراکز تین دن تک مکمل بند رہے گا ۔
دریں اثناء پنجگور سوردو و وشاپ کے مقام پر سی پیک روڈ پر واقع رخشاں ندی کے پل کے قریب دھماکہ پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔