ہرنائی: سنجاوی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

 


ہرنائی(بلوچستان ٹوڈے )ہرنائی سنجاوی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دو افراد نشانہ بن گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ ہرنائی کے حدود طورخان سورپل کے مقام پر پیش آیا، لیویز کے مطابق علاقہ لیویز کنٹرول میں ہے۔
لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سگے بھائی ہیں اور ان کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت سمت اللہ ولد حاجی دینار خان جبکہ زخمی کی شناخت گل محمد ولد حاجی دینار خان کے نام سے ہواہے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش و زخمی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post