پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے سردار چاہ کے رہائشی محمد یاسین بالاچ محمد عظیم حاجی سلیمان حافظ اسد اللہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوران چیک پوسٹ پر ہم سے مبینہ طور پر بھتہ مانگا گیا نہ دینے پر نہ صرف ہمیں آگے جانے نہیں دیا گیا بلکہ ہم پر تشدد کیا گیا لہذا ہم ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈی پی او پنجگور سے تحقیقات کی اپیل کر تے ہیں۔
