خضدار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، سوشل میڈیا پر تصاویر اور تقریریں دیکھ کر سن کر حیرت ہوئی۔ از لطیف بلوچ

 


خضدار میں گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، سوشل میڈیا پر تصاویر اور تقریریں دیکھ کر سن کر حیرت ہوئی۔ اس کھلی کچہری میں وہ تمام لوگ مدعو تھے جو دن بھر ان افسران کے ساتھ محفلیں سجاتے ہیں اور یہاں اکثریت نے عام لوگوں کے مسائل کی نشان دہی کرنے کے بجائے افسران کی بے جا تعریفوں میں وقت گزارا۔ حقیقت میں کھلی کچہری کا انعقاد معاشرے کے پسے ہوئے اور متاثرہ لوگوں کے لیے کیا جاتا ہے، وہ لوگ جنہیں پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے روزانہ استحصال اور ظلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن کی آواز نہ میڈیا تک پہنچتی ہے نہ عدالتوں تک، یہ وہ لوگ ہیں جن کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں جاتی، جن کی فریاد پر کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں ہوتا۔
لیکن یہاں اس کے برعکس، سیاسی جماعتوں کے افراد، صحافی اور سماجی کارکن مدعو کیے گئے تھے اور وہ لوگ افسران کی تعریفوں ور چاپلوسی میں مصروف رہے۔ محکمہ پولیس اس کھلی کچہری کے نام پر کچھ فنڈز ریفریشمنٹ کے بہانے حاصل کرے گا لیکن اس سے عام لوگوں کی زندگیوں اور حقیقی مسائل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایسی تقریبات اکثر کرپشن کا ایک بہانہ ہوتی ہیں، نہ کہ عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ۔ اگر کھلی کچہری واقعی عوامی خدمت اور انصاف کا مظہر ہوتی تو اسے ان لوگوں کے لئے کھولا جانا چاہیے  تھا جو سماجی اور معاشرتی کمزوری کا شکار ہیں، نہ کہ وہ جو پہلے ہی طاقت یا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post