منگچر قومی شاہراہ کے قریب تین افراد کی نعشیں برآمد



منگچر ( نامہ نگار ) منگچر کے بدرنگ ایریا میں قومی شاہراہ کے قریب تین افراد کی نعشیں برآمد ، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں شناختی کارڈز کے ذریعے جاں بحق افراد کی شناخت خدابخش سکنہ جوہان، ظہور احمد سکنہ منگچر اور برکت خان سکنہ کشان کے نام سے کیاگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق لہڑی قوم سے ہے اور وہ آپس میں چچازاد بھائی تھے، پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post