کیچ دولہے سمیت دو افراد پاکستانی فورسز و آلہ کاروں کے ہاتھوں اغوا




 کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ کے علاقہ مختلف علاقوں سے دو افراد جبری لاپتہ ،

گزشتہ رات قابض پاکستانی فوج کی مقامی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے، نے تمپ گومازی سے نادل ولد حیات کے گھر پر دھاوا بول کر اس کے بیٹے عمران کو حراست میں اسلح کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ رات صبح چار بجے پیش آیا،
اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق عمران کو لے جانے کے بعد سے اُس کا کوئی اتا پتا نہیں چل سکا ہے۔ جب کہ عمران کی صرف ایک روز بعد شادی ہونا طے پایاتھا۔
علاوہ ازیں پاکستانی فورسز نے  گزشتہ روز تمپ کے علاقے میں  نعمت اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر اسکے بیٹے یاسر بلوچ نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ اہلِ خانہ کے مطابق فورسز نے گھر پر غیر قانونی کسی وارنٹ بغیر کارروائی کرتے ہوئے یاسر بلوچ کو بغیر کسی چارج کے گرفتار کرکے لے گئے، چھاپے کے دوران محلے کے تمام راستے سیل کیے گئے، گھر گھر تلاشی لی گئی اور موبائل فون ضبط کرلیے گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post