پسنی پولیس کی فائرنگ ایک شخص ھلاک،دوسرا گرفتار

 


پسنی (نامہ نگار) پسنی میں پولیس پر مبینہ فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، دوسرا گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پسنی کے وارڈ نمبر 3 میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق معمول کی گشت کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی، تاہم پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ پولیس نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور غلام ولد خان محمد زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی درمحمد ولد شفقت موقع پر گرفتار کر لیا گیا، زخمی حملہ آور کو فور
طور پر پاک عمان ہسپتال پسنی منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے جی ڈی اسپتال گوادر ریفر کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم غلام خان محمد قتل، ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں پہلے بھی سزا یافتہ رہ چکا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post