اوتھل ( نامہ نگار )اوتھل میں کوئٹہ ٹو کراچی روڈ پر دبئی مسجد کے قریب الحکمت ٹرانسپورٹ کی ایک مال بردار کوچ میں ویل جام ہونے کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کوچ میں موجود سامان جل گیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
