چمن ڈی بلوچ کمپنی کے مزدور اغواء،نوتال سے دو ایگسیویٹر ڈرائیور اغوا



چمن،ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) چمن مسلح افراد   نے گزشتہ شب ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی ڈی بلوچ کمپنی پر حملہ کرتے ہوئے متعدد مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ بھاری مشینری اور تعمیراتی سامان کو آگ لگادی، جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مزدوروں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسطرح نصیرآباد نوتال پولیس تھانے کی حدودسے نامعلوم مسلح افرادنے تعمیراتی کمپنی کے دو ایکسیویٹر ڈرائیورز کواغواءکرلیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر ایکسیویٹر ڈرائیورز عاشق علی محمد حسنی اورشکیل احمد کورائی کو اغوا کر لیا اور نا معلوم مقام کی طرف لے گیے ، جبکہ ایکسیویٹر تعمیراتی جگہ پر موجود رہا، ڈرائیورز کے اغواءکے بعد تعمیراتی بند کر دیا گیا۔واقع کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post