بلیدہ پولیس نے سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی اور دیگر پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 


بلیدہ(نامہ نگار) بلیدہ، پولیس نے سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی ،حاجی صالح محمد،سیٹھ راشد،حاجی منیر احمد پر ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ 19 اکتوبر 2025 کو سامنے آیا، جب بلیدہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا پولیس کے مطابق  مزکورہ اشخاص کی سربراہی میں بٹ لائبریری کے سامنے چند سولوگوں کو لیکر انہوں نے روڈ بلاک کیاتھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 341، 188، 186 اور 147 شامل کی گئی ہیں، جو عوامی حکم کی خلاف ورزی، سرکاری کام میں مداخلت، مزاحمت اور شورش سے متعلق دفعات ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملہ تفتیشی افسر کے سپرد کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق تفتیش کے بعد الزامات کی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، جبکہ اعلیٰ افسران کی جانب سے باضابطہ بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔۔ذرائع کہتے ہیں تفتیشی مرحلے کے بعد بہت سے دیگر نام بھی ایف آئی آر میں مبینہ طورپر شامل کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اکتوبر 2025 کو مزکورہ اشخاص کی سربراہی میں بلیدہ میں چوری ڈکیتی،بدامنی اور بارڈر بندش کے سبب عوامی سطح پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے انہیں ایف آئی آر کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post