خضدار ( نامہ نگار ) خضدار سے موصول اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے قریب واقع ایک منی پیٹرول پمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے 9 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں تین افراد شامل تھے جو 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ملزمان کے پاس ایک کلاشنکوف اور دو ٹی ٹی پسٹل موجود تھے جن کی مدد سے انہوں نے پمپ اسٹاف کو یرغمال بنا کر رقم چھینی۔ تاہم سرکاری سطح پر اس ڈکیتی کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔
