پسنی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے فورسز نے اکمل اختر نامی ایک اورنوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق انہیں رات گئے واد سر محلہ ریکپشت گھر سے لاپتہ کیا گیا اور اس دوران انکے موبائل اور دیگر سامان بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے ۔
لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیاہے