وڈھ ( نامہ نگار ) وڈھ کے علاقے میں ایک اور نوجوان کے مبینہ اغوا کے بعد قومی شاہراہ کو ایک بار پھر احتجاجاً بند کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او وڈھ عبدالواہاب ساسولی کے مطابق کلی براہمزئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان غلام سرور ولد اسد اللہ براہمزئی مینگل کو کاکاہیر کے علاقے سے نامعلوم افراد نے گاڑی میں اغوا کرلیا۔
نوجوان کے اغوا کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے کلی براہمزئی کے مقام پر قومی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوکر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا تھا، تاہم انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد آج صبح احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔
تاہم نوجوان کے تازہ واقعہ اغوا کے بعد ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔
