سوراب ( نامہ نگار ) سوراب کے علاقے دشت کٹائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مختیار احمد ولد پہلوان، قوم جمال زئی، سکنہ سندھ (موجودہ پتہ حاجیکہ) اپنے معمول کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور محرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
