وڈھ (بلوچستان ٹوڈے) وڈھ کے رہائشی عبدالباری ولد عبدالخالق قوم شیخ کو خضدار سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کے واقعے کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد سراپا احتجاج بن گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے واقعے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کوہٹہ کراچی قومی شاہراہ کو کاکاہیر کے مقام پر مکمل طور پر بند کردیا، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عبدالباری کی خضدار سے اغوا نے اہلِ خانہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، اور تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر احتجاج ناگزیر ہو گیا انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ مغوی کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
