درہ آدم خیل انجنیئر محمد علی نے انکشاف کیا ہے پاکستانی فورسز ان سے تین کروڑ بھتہ مانگ رہے ہیں

 


درہ آدم خیل ( ویب ڈیسک ) انجنیئر محمد علی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ چند حاضر سروس افسران کی وجہ سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید جانی خطرہ لاحق ہے۔ میں نے چھ سال آرمی جیل میں بے بنیاد دہشتگردی کے الزام میں گزارے، بعد میں بے گناہ ثابت ہوا اور زبانی معافی کے ساتھ رہا کر دیا گیا۔
اب انہی افسران کے نام پر آرمی کے دو اہلکار مجھ سے تین کروڑ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں، کہتے ہیں یہ میری رہائی کی قیمت تھی۔
اگر میں دہشتگرد تھا تو بے گناہ کیسے ثابت ہوا؟ اور اگر بے گناہ ہوں تو یہ رقم کس قانون کے تحت مانگی جا رہی ہے؟

Post a Comment

Previous Post Next Post