کوہلو مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی



کوہلو (نامہ نگار ) کوہلو،بوڑھڑی کے علاقے میں فائرنگ، دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے بوڑھڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں جاڑا ولد ولی محمد اور دین محمد ولد محمد عظیم شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں افراد قوم جروار مری سے تعلق رکھتے ہیں اور کاہان کے رہائشی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتائی جارہی ہے جبکہ حملہ آور بھی اسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری سمیت دیگر ڈاکٹرز اور طبی عملہ جائے وقوعہ سے لائے گئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو ڈی جی خان منتقل کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post