سوراب (نامہ نگار)سوراب کوہٹہ کراچی قومی شاہراہ، مل مدرسہ کے مقام پر ایک بھیانک حادثہ پیش آیا جس میں کوچ اور زامیاد گاڑی میں تصادم ہوا حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، شدید زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت خدا دوست ولد خدا بخش، قوم میروانی، سکنہ نال کے طور پر ہوا ہے ، حادثے کے نتیجے میں پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
