کوئٹہ(نامہ نگار) ایک ماہ کی بچی کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کیو ڈی اے قبرستان میں ایک شخص کو ایک مہینے کی بچی کی لاش چھپ کر دفنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر کے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم خود کو گورکن ظاہر کر رہا ہے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ بچی کی لاش اسے دو نا معلوم افراد نے حوالے کرتے ہوئے اسے دفن کرنے کا کہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ ئینگے۔
