ڈیرہ مراد جمالی ( ویب سائٹ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی سے دو نوجوانوں کو اغواءکر لیا ۔
ذرئع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدودسے گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر جاوید رڈ اور وحید سولنگی کو انکی گاڑی سے اتار کراغواءکرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ کے علاقے میں کیچی بیگ تھانہ کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک دن میں دھماکوں کی تعداد چار ہوگی ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر کیچی بیگ تھانے کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو کو کوئٹہ میں دو دستی بم حملوں سے سمیت چار دھماکے ہوئے جبکہ ایک
بم کو ناکارہ بنا یا گیا ۔
دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ بم پھٹ نہ سکا بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار ڈی سی چوک ڈومکی میڈیکل کے سامنے پولیس کی گشتی گاڑی پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ کر دیا بم پھینک دیا جوکہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا واقع کی اطلاع پر بازار کی دکانیں بند کر دی گئیں جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔
