سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار



ریاض(نامہ نگار )سعودی  عرب  میں  مویشیوں کی چوری کے  الزام  میں  پولیس  نے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانیوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق  ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد  پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post