بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، انصاف پینل کی واضح برتری۔

 


کوہٹہ (نامہ نگار )بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مجموعی طور پر 1305 رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 930 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جبکہ پانچ ووٹوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق انصاف پینل کے امیدوار امیر حمزہ محمد شہی نے 498 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کے مالک کاکڑ نے 427 ووٹ حاصل کیے۔
نتائج کے مطابق انصاف پینل نے اپنے حریف پینل پر 71 ووٹوں کی برتری سے یہ انتخاب جیت لیا  انتخابی عمل پُرامن ماحول میں مکمل ہوا اور ووٹنگ کے دوران انتظامات کو شرکاء نے سراہا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post