وادی تیراہ ڈالر کی جنگ نے ایک اور بے گناہ خاندان کو اجاڑ دیا۔



وادیٔ تیراہ ( ویب ڈیسک ) وادی تیرہ کے علاقے نرہاو، ضلع خیبر میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس المناک حملے میں ستانہ گل ولد کیمیا گل موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ان کا معصوم سات سالہ بیٹا محمد بھی جامِ شہادت نوش کر گیا۔ اس دل خراش سانحے میں ستانہ گل مرحوم کی ننھی بیٹی صفا شدید زخمی ہو گئی، جو اس وقت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
یہ مسلسل جاری بدامنی اور ایسے حملے نہ صرف گھروں کو ویران کر رہے ہیں بلکہ پورے معاشرے کو خوف، غم اور بے بسی میں مبتلا کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ہم یہ لاشیں، یہ معصوم بچوں کے جسم کے ٹکڑے، اور یہ دردناک کہانیاں اٹھاتے رہیں گے؟ امن کب آئے گا؟ اور ان بے گناہوں کی سسکیاں کب سنی جائیں گی؟


Post a Comment

Previous Post Next Post