کراچی سے افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کا 9 سالہ بچہ سردی کی وجہ سے چیک پوسٹ پر دم توڑدیا

 


شالکوٹ ( نامہ نگار ) کراچی سے افغانستان واپسی پر کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ پر رات گزارنے کے دوران سردی سے بچہ ماں کی گود میں دم توڑ دیا

بتایا جارہاہے کہ دوران سفر حالات خراب ہونے کی وجہ سے کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ پر رات گزارنے کے دوران سردی سے بچنے کیلئے خاطر خواہ ا نتظام نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت سے 9 مہنے کا بچہ ماں کی گود میں ٹھٹھر گیا ۔

صبح ہوتے ہی بچے کو ہسپتال لایا جارہاتھا کہ ہسپتال پہنچانے سے قبل بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچے کے لاش کو کوئٹہ کے قبرستان میں سپردخاک کرنے کے بعد افغان کڈوال نے واپس اپنے سفر کو جاری رکھا.


Post a Comment

Previous Post Next Post