شالکوٹ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی نعشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق، تربت کے نواحی علاقے ہوشاپ نسیم ولد قادر بخش ساکن ہوشاپ کے نام سے ہواہے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
اسی طرح ضلع قلات کے علاقے محمد تاوہ سے سمیع اللّٰہ نیچاری نامی شخص کی نعش ایک ویران مقام سے برآمد ہوا ہوا ہے۔ دوسری جانب کڑی قلات سے بھی نعش ملی ہے ،مقامی ذرائع کے مطابق نعش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سمیع اللّٰہ نیچاری کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ادھر خضدار کے علاقے فیروز آباد سے بھی ایک شخص کی نعش ملی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نعش کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقتول کی شناخت کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران لاشوں کی برآمدگی کے بڑھتے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
