تربت (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف تربت نے مختلف انڈرگریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری(پانچویں سمسٹر) اور گریجویٹ پروگرامز میں سپرنگ 2026 کے داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 17 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امیدوار 15 انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز، 20 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، 13 پوسٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور 10 گریجویٹ پروگرامز (ایم ایس/ایم فل/پی ایچ ڈی) سمیت سیلف فنانس اسکیم کے تحت 9 دیگر پروگرامز میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں:
https://uot.edu.pk/admission-portal/login
اس کے علاوہ داخلہ فارم اس لنک سے بھی ڈاؤن لوڈ کیاجا سکتاہے:
https://uot.edu.pk/downloads/admission-form
داخلہ فارم تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن سیل یا سٹی کیمپس( لاء ڈیپارٹمنٹ) میں بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے امیدوار تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس یا ایڈمیشن سیل سے ان فون نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:
0852-400514، 400529، 400539