حب فورسز کے ہاتھوں 15سالہ لڑکی اور پنجگور سے2 افراد جبری لاپتہ

 


حب / پنجگور ( ویب ڈیسک) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے 22 نومبر 2025 کی رات تقریباً 12 بجے، قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حب چوکی کے علاقے دارو ہوٹل میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 15 سالہ لڑکی نسرینہ دختر دلاور بلوچ سکنہ تیرتیج آواران کو  حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔
آپ کو علم ہے  مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی جبری گمشدگیوں کے کیسز پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں ۔
پانچ مہینے قبل کوئٹہ سے ماہ جبین کو پاکستانی فورسز نے تحویل میں لے کر جبری لاپتہ کیا ہے اور ابتک منظر عام پر نہیں آسکیں۔

علاوہ ازیں پَنجگُور سے گزشتہ شام  پروم کے رہائشی دو افراد کو پاکستانی قابض فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جن کی شناخت   نزیر ولد بیبگر اور  عطاء االلّہ  ولد رشید سے ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام پاکستانی فورسز نے انھیں حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

واضح رہے قابض پاکستانی فورسز نے نزیر بلوچ کے بیٹے شہزاد کو چند ماہ پہلے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post