سوراب (نامہ نگار ) ضلع سوراب کے SBK پروگرام کے تحت تعینات اساتذہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
خواتین اساتذہ نے وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، سیکریٹری تعلیم اسفند یار کاکڑ اور ڈائریکٹر تعلیم محمد اختر کھیتران سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور زیرِ التواء تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق ضلعی تعلیمی عملے کی جانب سے ویری فکیشن کے نام پر بعض اساتذہ سے بھاری رقوم بھی وصول کی گئی ہیں، اس کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر برقرار ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ان کے گھریلو حالات کے ساتھ ساتھ تدریسی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔
اساتذہ نے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ تعلیمی عمل میں مزید رکاوٹ پیدا نہ ہو۔