تُربت, نوجوان رحمت ہلکو کق مسلح افراد نے اغوا کرلیا، اہلِ خانہ کی بازیابی کی اپیل

 


  کیچ ( نامہ نگار )
تُربت کے علاقے زور بازار سے نوجوان رحمت ہلکو لاپتہ ہو گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق رحمت ہلکو کو 5 اکتوبر کو نامعلوم  افراد اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے اُس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رحمت ہلکو کو سیکیورٹی فورسز لے گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی گمشدگی کا نوٹس لیا جائے اور اُس کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post