کوئٹہ (نامہ نگار ) کوئٹہ سے ژوب جانیوالی بس حادثے کاشکار، 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی۔ کوئٹہ سے ژوب جانے والی الیوسف بس علوزئی قلعہ سیف اللہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے امداد کارروائیاں شروع کردی گئیں۔