اوتھل (ہمارا بلوچستان ٹوڈے )اوتھل میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر مسافر بس کی طویل چیکنگ کے باعث کراچی منتقل کیا جانے والا ایک بیمار بچہ دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، کراچی جانے والی بس کو چیک پوسٹ پر کئی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا، جس دوران بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان اپنے بچے کو ہنگامی بنیادوں پر علاج کے لیے کراچی منتقل کر رہا تھا، تاہم عملے نے بس کو طویل چیکنگ کے دوران روک رکھا، جس کے باعث قیمتی جان ضائع ہو گئی۔
واقعے کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں نے کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر عملے کی مبینہ غفلت کے باعث قیمتی جان ضائع ہوئی، جس کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔*
