حب چوکی کا رہائشی نوجوان لاپتہ ہے ،تلاش میں مدد کریں اہلجانہ

 


حب(نامہ نگار )حب چوکی کے علاقے
امیرآباد سے تعلق رکھنے والا شخص چاکر ولد نذیر احمد مورخہ 17 اکتوبر صبح 10 بجے اپنے گھر سے نکلا تھا اور تاحال لاپتہ ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق چاکر کا دماغی توازن درست نہیں، جس کے باعث وہ اپنا راستہ بھٹک سکتا ہے۔گمشدہ شخص کی تلاش جاری ہے، جبکہ اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو چاکر ولد نذیر احمد کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو براہِ کرم مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: 0330-3414728 (نذیر احمد) 0333-2875670 (محمد بخش)

Post a Comment

Previous Post Next Post