بلیدہ،بارڈر بندش اور امن وامان کی ابتر صورتحال پر احتجاج

 


کیچ ( نامہ نگار )
بلیدہ کے علاقے میناز سے ایک عوامی اجتماع شہید ایوب بلیدی چوک پر جمع ہوچکی ہے جو بارڈر بندش اور بلیدہ زامران میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ امن و امان کیلئے حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے آئے روز بلیدہ کے کئی لوگ قتل کئے جا رہے ہیں،چوری ڈکیتی اور راہزنی روزکامعمول بن چکا ہے۔مسلح جھتے ہر چوراہے،گلیوں میں لوگوں کو لوٹتے ہیں اور اسی شاہراہ پر گزرتے ہیں جہاں سیکیورٹی کے چیک پوسٹس لگے ہیں۔جبکہ علاقے کی واحد معاشی ذریعہ بارڈر ہے جو کئی ہفتوں سے بند کیاگیا ہے جوکہ علاقے میں معاشی قتل کے مترادف ہے۔مظاہرین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ دو اہم اور بنیادی مسئلے فی الفور حل کئے جائیں ورنہ احتجاج کادائرہ وسیع کیاجائیگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post