گوادر ( نامہ نگار )
گوادر پولیس کے مطابق وومن پولیس اسٹیشن گوادر میں پشکان سے تعلق رکھنے والی ایک مختلّالعقل خاتون موجود ہے۔ جو بھی ان کے رشتہ داروں کو جانتا ہو انہیں مطلع کرے۔ واضح رہے کہ بعض افراد اس مفقودالعقل خاتون کا تعلق سندھ سے جوڑ رہے ہیں، تاہم اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان کے اہلِ خانہ کی تلاش جاری ہے۔