پنجگور ولید صالح کے نماز جنازہ ہزاروں لوگوں کی شرکت

 


پنجگور(ویب ڈیسک)پنجگور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح کے چھوٹے بھائی ولید صالح کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جنازہ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ۔ رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ۔ سمیت پارٹی کے مرکزی صوبائی رہنماء۔ اہم شخصیات۔عمائدین شہر۔سیاسی و سماجی رہنماء۔ ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرکون۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد بگٹی مختلف محکموں کے سربراہان سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔واضح رہے کہ ولید صالح گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post