سوراب ( نامہ نگار )سوراب حاجیکہ کے مقام پر بیچہ فیڈر پر طویل دورانیے کی بجلی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا بجلی کی بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بیچہ فیڈر کو گزشتہ کئی دنوں سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی جس کے باعث گھروں میں پانی ناپید ہو چکا ہے اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فی الفور بجلی بحال کی جائے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جائے۔
دوسری جانب ٹریفک کی بندش سے کوئٹہ کراچی روٹ پر سفر کرنے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی، مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
