کیچ ( نامہ نگار )
تربت کے ہال میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ کیچ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس 11 اکتوبر 2025 کو چائلڈ وارڈ میں پیرا میڈکس پر ہونے والے تشدد اور زدوکوب کے واقعے پر اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے لیے منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں فیمیل اسٹاف اور نرسنگ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ سینئر پیرا میڈکس نے اپنے مشوروں اور تجاویز سے اجلاس کو مفید اور نتیجہ خیز بنایا۔شرکاء نے ٹیچنگ ہسپتال کیچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عبدالوحید بلیدھی بلوچ کی جانب سے واقعے کے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو سراہا۔
اجلاس کے بعد پیرا میڈکس پر تشدد کے خلاف ایک پُرامن ریلی بھی نکالی گئی، جو ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے گزرتی ہوئی ایم ایس آفس میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال کیچ کی تمام طبی خدمات (سروسز) کو بحال کردیا گیا ہے۔