کوئٹہ(بلوچستان ٹوڈے)بلوچستان میں جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ،پانچ کروڑ سے زائد کا اسلحہ اور جدید مواصلاتی آلات خریدے جارہے ہیں جبکہ 140جیل وارڈنز اور دیگر عملے کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ۔
محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان کی بارہ جیلوں میں تین ہزار قیدی پابند سلال ہیںصوبائی حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے کی جیلوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جارہا ہے اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جس سے جدید اسلحہ اور مواصلاتی آلات خریدے جارہے ہیں۔جو حساس جیلوں کو مہیا کئے جائیں گے ،،حکام نے بتایا کہ جیلوں میں وارڈنز کی کمی کو دور کرنے کیلئے 140وارڈنز اور دیگر عملے کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وارڈنز کو تربیت دی جائے گی ۔