اورماڑہ میں پانی کا شدید بحران. حق دو تحریک کے کارکنان کا میونسپل کمیٹی اورماڑہ سامنے احتجاج

 


گوادر ( بلوچستان ٹوڈے )  حق دو تحریک اورماڑہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے. چیئرمین میونسپل کمیٹی اورماڑہ محفوظ بلوچ کو اورماڑہ میں پینے کے پانی کے سنگین بحران پر توجہ دلایا۔
انہوں نے کہا کہ اورماڑہ کے عوام پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، کیونکہ پبلک ہیلتھ اورماڑہ پینے کے لیے پانی بیس بیس دن کے بعد فراہم کرتا ہے جو کہ انتہائی غیر منصفانہ عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی کا دورانیہ کم کر کے ہفتے میں کم از کم ایک دن پانی دیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ اورماڑہ میں نئی پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں مگر تاحال ان کا این او سی جاری نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مذکورہ لائنوں کے ذریعے پانی کی سپلائی تاحال بند ہے. انہوں نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایکسین گوادر کو ہدایات جاری کریں کہ وہ پائپ لائنوں کا این او سی فوری طور پر جاری کرے اور فیول کوٹہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی کا نظام بحال ہو سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اورماڑہ کا ایس ڈی او پبلک ہیلتھ مسلسل غیر حاضر رہتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی تاکہ عوام کو بنیادی سہولت پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post