خاران، لیویز اہلکار بشیرآحمد کبدانی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ

 


خاران ( نامہ نگار )
خاران سے سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک مقامی بلوچ لیویز اہلکار کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے. لیویز اہلکار کی شناخت بشیر آحمد کبدانی ولد حاجی محمد حسین کبدانی سکنہ خاران کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اکتوبر کو رات قریب 11 بجے تین گاڑیوں میں سوار کم از کم 6 نقاب پوش افراد بشیر آحمد کے گھر میں داخل ہوئے اور بشیر آحمد کو ماورائے عدالت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔ فیملی کے مطابق نقاب پوش افراد سی ٹی ڈی کے اہلکار ظاہر ہورہے تھے۔
خاندانی  ذرائع کے مطابق 5 روز گزرنے کے باوجود بشیرآحمد کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ فیملی نے اپنے جاری کردہ بیان میں سرکاری حکام بشمول ڈی سی و ڈی پی او خاران سمیت ڈی آئی جی رخشان و دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ بشیر آحمد کبدانی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post