تربت بلوچ خواتین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا حکومت کی غیر سنجیدہ روش کی عکاس ہے . بی این پی



کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے  بلوچ خواتین و پر امن سیاسی جہد کار سید بی بی‌ شریف،نازجان بلوچ اور ڈاکٹر شلی بلوچ کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو نام نہاد حکومت کی غیر سنجیدہ روش قرار دیا .انہوں نے کہا بلوچ خواتین کو انکے قومی حقوق اور سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرنے کی ناکام سازش ہے. بد قسمتی سے اس جمہوری و آئینی ملک میں رہتے هوئے قومی حقوق پر جدوجہد کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں،پر تشدد ماحول پیدا کرنے کی پالیسی اپنائی جاتی ہے جس کے نتائج دن بدن بدترین شکل اختیار کر  رہے  ہیں.

انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیاسی جدوجہد پر قدغن لگاکر عوامی امنگوں کو دبانے کی کوشش بند کی جائے اور قانون و آئین کے اندر رہتے ۂوئے پر امن سیاسی سازگار ماحول پیدا کیا جائے .

Post a Comment

Previous Post Next Post