کوئٹہ ڈبل روڈ پر تاجر سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش ناکام،ایک ملزم گرفتار

 


کوئٹہ ( نامہ نگار )  کوئٹہ ڈبل روڈ پر تاجر سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش ناکام ۔ راہزنوں کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ موسیٰ کالونی کا رہائشی اور پولٹری فارم کا مالک محمد یوسف گزشتہ روز گھر سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے نقدی بیگ میں لے کر گاڑی کے ذریعے ڈبل روڈ پر واقع ایک بینک میں جمع کرانے کے لیے پہنچا۔ جیسے ہی وہ رقم کا بیگ گاڑی سے اتار رہا تھا، دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ تاہم تاجر نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک راہزن کو قابو کر لیا۔
اسی دوران ڈبل روڈ پل کے قریب موجود اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی راہزن کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post